اسلام آباد : نادرا نے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی بروقت تیاری سے معذرت کر لی۔ الیکشن کمیشن نے نادرا کو سترہ اگست کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی فوری تیاری سے نادرہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بروقت فہرستیں تیار نہیں کی جاسکتیں۔ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ کی سترہ تاریخ تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں مزید تاخیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔