اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے صدر ملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں کے درمیان درپیش معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی کے رکن سردار جام تماچی انڑ اور چیئرپرسن پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نے بھی ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔