fbpx

اعجاز احمد اسسٹنٹ کوچ : تقرر کا اعلان بالاخر ہو ہی گیا

ijaz ahmad

ijaz ahmad

لاہور : کئی دن کی خاموشی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالاخر سابق بیٹسمین اعجاز احمد کا زمبابوے کے دورے کے لئے نائب کوچ کی حیثیت سے تقرر کا اعلان کر دیا۔
سن دو ھزار نو میں جعلی چیک کے کیس میں گرفتار ھونے والے اعجاز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نائب کوچ مقرر کرد یا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی دن کی خاموشی کے بعد اس کا اعلان کردیا اور کہا کہ اعجاز احمدکا تقرر ٹیم مینجمینٹ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ اعجاز احمد ٹیم کی حد سے زیادہ خراب بیٹنگ پر توجہ دیں گے۔ اعجاز احمد نے پاکستان کی جانب سے ساٹھ ٹیسٹ اور دو سو پچاس ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے تھے۔