امریکی شہری کی بازیابی کیلئے پاکستانی تعاون مثالی ہے،امریکہ

Victoria Nuland

Victoria Nuland

امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام لاہور سے اغوا کئے گئے امریکی شہری کے اغوا کی سنجیدگی سے تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں گرفتاریوں کے حوالے سے کسی تبصرے سے انکار کردیا۔  واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے کہا کہ پاکستانی حکام کی طرف سے وارن وین اسٹین کی بازیابی کی کوششوں میں ایف بی آئی اور امریکی سفارتخانہ بھی شامل ہے اس ضمن میں پاکستان کا تعاون مثالی ہے۔

انہوں نے امریکی شہری کے اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کسی تبصرے سے انکار کردیا۔ امریکی شہری وارن وین اسٹین کو لاہور سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔