fbpx

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں بلدیاتی نظام کی بحالی پر اتفاق

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم اورپیپلز پارٹی کے درمیان بلدیاتی نظام کی بحالی پر اتفاق ہو گیا، آرڈیننس کسی بھی و قت جاری ہو نے کا امکان ہے۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان بلدیاتی نظام پر کئی گھنٹے مذاکرات ہوئے جس میں دو نوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا۔ ذرائع کے مطا بق بلدیاتی اداروں میں سیاسی ایڈمنسٹریٹرز تعینات ہوں گے۔

ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ گورنر ہاس کراچی میں اجلاس صدر زرداری کی ہدایت پر بلایا گیا تھا۔ بلدیاتی نظام پر پیش رفت ایم کیو ایم کے وفد کی صدر سے ملاقات کے بعد ہوئی۔