جمرود مسجد بم دھماکہ قابل مذمت ہے، ہیلری کلنٹن

hillary clinton

hillary clinton

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے جمرود کی مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔  واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔ ہیلری نے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں مسجد کے اندر نمازیوں کو نشانہ بنانا بربریت کی حد ہے اور اس سے شدت پسندوں ظالمانہ سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔