حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری بڑا خطرہ ہیں،امریکی سینیڑز

Jeanne Shaheen

Jeanne Shaheen

امریکی سینیٹرز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری پہلے سے کہیں بڑا خطرہ ہیںیہ بات تین امریکی سینیٹرز نے دورہ پاکستان سے واپسی پر واشنگٹن میں کہی ۔
وفد کی رکن جین شاہین کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا نے افغانستان میں طالبان کو شکست دی ہے لیکن پاکستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی وجہ سے حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری پہلے سے کہیں بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان ایٹمی ملک ہمیں پاکستان سے تعلقات میں احتیاط برتنی ہوگی ۔ پاک فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں تاہم وہ حقانی نیٹ ورک اورکوئٹہ شوری پر لچک کا مظاہرہ کررہی ہے۔