دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

flood

flood

وہاڑی کے قریب دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اس وقت پانی کا چودہ ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔
بھارت سے آنے والے سیلاب کا ریل ہیڈ سلمانکی کے بعد ہیڈ اسلام پہنچے گا اور امید ہے کہ اگلے دو سے تین روز میں پانی 15سے20 ہزار کیوسک تک پہنچ جا ئے گا۔ سیلاب کے خطرہ کے پیشِ نظر دریا کے کنارے بسنے والوں کی بڑی تعداد نے مال مویشی کے ساتھ انخلا شروع کردیا ہے۔
متاثرین نے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی اطلاع دی گئی ہے نہ ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ ان کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ محکمہ انہار اور محکمہ مال کے اہلکار صرف زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ دریا کے پشتوں کو مضبو ط کر نے کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز کھالیے گئے ہیں لیکن ان کی مرمت کا کو ئی خیال نہیں کیا گیا اور پشتوں میں دراڑیں پڑی ہوئی ہیں اور مختلف مقامات پر کٹا بھی آ رہا ہے۔