راولپنڈی : جنرل کیانی کی زیر صدار ت آرمی پرموشن بور ڈ کا اجلاس

kiyaniراولپنڈی : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدار ت آرمی پرموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ عسکری ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں برگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں کی اہلیت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ اجلاس میں سو سے زائد برگیڈیئرز کے نام زیر غور آئے ہیں جن میں چند کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔