fbpx

ساف فٹبال چیمپیئن شپ فائنل : پاکستان کی بھارت کو1-2سے شکست

SAAF Football

SAAF Football

کھٹمنڈو: پاکستان نے بھارت کو انڈر سکسٹین ساتھ ایشیئن فٹبال چیمپیئن شپ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔
نیپال میں کھیلی گئی ساف چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے محمد ذیشان اور منصور خان کے شاندار گول کی بدولت ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کھیل کے تیئیس ویں منٹ میں محمد ذیشان نے پاکستان کیجانب سے پہلا گول اسکور کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل بھارت نے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف کے اختتام سے پانچ منٹ قبل منصور خان نے پاکستان کا دوسرا اور فیصلہ کن گول اسکور کرکے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان انڈر سکسٹین فٹبال ٹیم پوری چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہی ہے۔