fbpx

لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے چودہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

Pak women cricket

Pak women cricket

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز ونگ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے چودہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ثنا میر کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جویریہ ودود، نین عابدی، بسما معروف، ندا ڈار، مرینہ اقبال، بتول فاطمہ، کانیتا جلیل، اسماویہ اقبال، معصومہ جنید، سعدیہ یوسف، مریم حسن شاہ، کائنات امتیاز اور رابعہ شاہ شامل ہیں۔
عائشہ اشعر منیجر، منصور رانا کوچ، محمد رشید بولنگ و فیلڈنگ کوچ، سنینا منیر، فزیو اور سلیکٹر فرخ زمان خان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوبیس اگست سیتیرہ ستمبر تک چار ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔