fbpx

لاہور : ن لیگ کو مشرف کے دور میں جدوجہد یاد نہیں آئی۔ امتیاز

imtiaz waraichلاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پرویزمشرف کے دور میں تو جدوجہد یاد نہیں آئی لیکن جمہوری حکومت میں انہوں نے جمہوریت کیخلاف اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تاریخ سے سبق سیکھے اور پیپلزپارٹی کو برداشت کرے، نواز شریف کا گرینڈ الائنس ناکام ہوچکا۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ عدلیہ سے تصادم نہیں ہوگا، عدلیہ سے ڈیڈلاک کا کوئی معاملہ نہیں، اختیارات کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں وزیراعلی پنجاب کی اہلیت اور حدیبیہ شوگر ملز کے بارے میں بھی فیصلہ کریں۔