لاہور: گجر پورہ میں مکان کی چھت گر گئی، دو افراد ہلاک، تین زخمی

lahore

lahore

لاہور کے علاقہ گجر پورہ چائنہ اسکیم میں دو منزلہ گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہو گئے ہلاک ہونے والے بچوں کا مزدور باپ بارشوں سے بچاکے لئے گھر کی چھت پر مٹی ڈال رہا تھا کہ عین اس وقت دوسری منزل کا درمیانی حصہ گرگیا، جس کے نتیجے میں چھت پر موجو دو کمسن بچوں سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔
حادثے میں تین سالہ علی حیدر اور ڈھائی سالہ ماہم زہرہ جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں میواسپتال پہنچا دیا گیا ، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ امدای ٹیمیں ایک گھنٹے تاخیر سے موقع پر پہنچیں۔