fbpx

لندن : بھارت کے خلاف سیریز کلین سوئپ کرنے کی صلاحیت ہے۔ گریم سوان

graeme swannلندن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر گریم سوان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کلین سوئپ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور ہماری اولین ترجیح تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔
گریم سوان نے کہا کہ ہم تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی جارحانہ حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے اور بھارت کو 4-0 سے شکست دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تاہم وہ تیسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انگلینڈ کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 10 اگست سے برمنگھم میں شروع ہو گا۔