نئی دہلی:بھارت کی شمسی توانائی پر چلنے والے ڈرون کی تیاری

Solar Drone

Solar Drone

بھارت کے جنگی جنون میں مزید اضافہ، دوقسم کے ڈرون کی تیاری کیبعد شمسی توانائی پرچلنے والے تیسرے ڈرون کی تیاری کی کوشش، سولر پاور ڈرون ایک ماہ تک پرواز کے دوران دشمن کے علاقے کی جاسوسی کریگا۔
بھارتی ڈیفنس ریسرچ اند ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان روی گپتا نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ شمسی توانائی پر چلنے ولا یہ ڈرون ایک ماہ کی مسلسل پرواز کے دوران دشمن کے علاقوں کی جاسوسی کریگا۔ اور خصوصی کیمروں کے ذریعے تصاویر اور ڈیٹا خصوصی لنک کے ذریعے زمین پر بھیجتا رہیگا۔ اس سے پہلے بھارت رستم اور ایک اور جدید ڈرون بنا چکاہے۔ جدید ڈرون میزائل داغنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔