نئی دہلی : بھارتی حکومت کے انا ہزارے سے براہ راست مذاکرات

Anna Hazare

Anna Hazare

نئی دہلی : بھارت میں کرپشن کیخلاف قانون سازی کی مہم چلانے والے انا ہزارے سے حکومت نے براہ راست مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔ جبکہ سماجی رہنما اپنے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
انا ہزارے کی بھوک ہڑتال دسویں روز بھی جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا وزن تیزی سے گر رہا ہے۔ مرکزی حکومت میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیرولاسارو دیش مکھ نے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے وزیراعظم من موہن سنگھ کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس سے قبل انا ہزارے نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے وہ مہاراشٹر کے کسی رہنما سے ملنا پسند کریں گے۔
ملاقات کے بعد رام لیلا میدان میں اعلان کیاگیا کہ اناہزارے نے وزیراعظم من موہن سنگھ سیبعض امورپر جواب طلب کیا ہے۔ جواب ملتے ہی سماجی رہنما حامیوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم من موہن سنگھ نے سینئر رہنماں اور وزرا سے مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انا ہزارے اور ان کے حامیوں نے حکومت سے لوک پال بل چار دنوں کے اندر اندر منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔