پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش جاری رہیگی،امریکا

victoria Nuland

victoria Nuland

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے، انسداد دہشتگردی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش جاری رہیگی۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال پر محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن، فوجی سربراہ مائیک مولن سمیت اہم امریکی عہدیداروں کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا۔ انسداد دہشتگردی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا تھا۔
افغانستان کے معاملے پر وکٹوریہ کا کہنا تھا دوہزار چودہ میں اتحادی افواج کے انخلا سے پہلے افغان فورس تیار کرلی جائیگی۔