کراچی : خواب دیکھا ہے کہ ایم کیو ایم جلد کابینہ کا حصہ بن جائیگی۔ وسان

Manzoor wassan

Manzoor wassan

کراچی : صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے رات کو اچانک ایک خواب دیکھا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جلد سندھ کابینہ کا حصہ بن جائے گی اور ایم کیو ایم کے دوست ایک بارپھر وزیر بن رہے ہیں۔
وہ مزار قائد پر یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے رات اچانک ایک خواب آیا جو آنا نہیں تھا کہ ایم کیو ایم کے لوگ وزیر بن رہے ہیں ۔ایم کیو ایم کی واپسی کی تاریخ کے سوال پر منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراکی واپسی عید تک نہیں بلکہ تین چار یا پانچ دن میں ہوسکتی ہے۔
منظور وسان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پر تشدد کارروائیوں میں ملوث پچاس افراد گرفتار کئے جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور انیس ٹی ٹی پستول بررآمد ہوئیں، گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے جن کی فہرست جاری کی جائے گی۔