fbpx

کراچی : رمضان میں بینکس8:30سے1:00بجے تک کھلیں گے۔ اسٹیٹ بینک

state bankکراچی : اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کے کاروباری اور دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، مائیکرو فائنانس بینکوں اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر میں ماہ رمضان المبارک کے دوران کاروباری اوقات کار پیر سے جمعرات تک اور ہفتہ کو بغیر کسی وقفے کے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجت تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز ان کے کاروبار اوقات کار بغیر کسی وقفے کے صبح صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ہوں گے۔