کراچی : سرفراز شاہ قتل کیس کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

sarfaraz shah

sarfaraz shah

کراچی: سندہ ہائی کورٹ میں رینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان سرفراز شاہ کیس کا فیصلہ چیلنچ کردیا گیا ہے۔ فیصلہ عمرقید کے ملزم افسرخان کے وکیل نے چیلنچ کیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بارہ اگست کو سرفراز شاہ کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ افسر خان سمیت چھ ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ افسرخان وہی شخص ہے جس نے سرفراز شاہ کو بینظیر پارک میں پکڑ کر رینجرز کے حوالے کیا تھا۔