کراچی کے معاملے کو آسان نہ لیا جائے۔ چیف جسٹس

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ میں کراچی کی صورتحال سے متعلق سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے کراچی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ عدالت میں طلب کی تھی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کراچی کے حالات کو کنٹرول کریں ۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ایم آئی، آئی بی سمیت تمام ایجنسیوں سے رپورٹ حاصل کرنے کا حکم  دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کو آسان نہ لیا جائے یہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ کراچی میں روزانہ 25 ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔ انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور اس حوالے سے آنے والی فوٹیجز دیکھنے کے قابل نہیں۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یہ کسی فرد واحد کا کیس نہیں 18 کروڑ عوام کا کیس ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے بعد اے این پی نے بھی مقدمے میں فریق بننے کی استدعا کر دی ہے۔