آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے

ireland australia

ireland australia

بلفاسٹ : (جیو ڈیسک)آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ایک روزہ میچ آج بلفاسٹ میں کھیلا جارہاہے۔ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

میزبان آئرش ٹیم کو آسٹریلیا کے بعدافغانستان کے خلاف ورلڈکپ دو ہزار پندرہ کوالیفائرز کے پہلے رانڈ کا میچ کھیلنا ہے اور ان کیلئے یہ تیاری کا بہترین موقع ہے۔آئرلینڈکاانحصار اوبرائن برادرز ،ایڈ جوائس ترینٹ جونسٹن پر ہوگا۔ٹم مرٹیگ ڈیبیو کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم میچ کے ذریعے انگلینڈ کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز سے قبل انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرے گی۔ دوسال قبل ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کوانتالیس رنز سے ہرایاتھا۔