آئندہ برس گیس کی قلت پر بڑی حد قابو پا لیں گے ، عاصم حسین

Dr asim

Dr asim

وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے موجوہ جمہوری حکومت کے دور میں گیس کی فراہمی بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قدرتی گیس کی قلت کے باعث موسم سرما میں بعض مشکلات کا سامنا ہوگا لیکن آئندہ برس گیس کی قلت پر بڑی حد تک قابو پا لیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ک ہ حکومت مت کوشش کررہی ہے کہ دستیاب گیس کی مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ حکومت ملک میں گیس کی پیداوار میں اضافے اور مختلف بیرونی ذرائع سے گیس کے حصول پر کام کررہی ہے ، آئندہ برس کے آغاز پر گیس کی قلت پر بڑی حد تک قابو پالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران سی این جی سٹیشنوں کو ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر کام کافی حد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے ، اس کے سروے اور ڈیزائن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک ایران تیل وگیس ٹرمینل پر کام آخری مراحل میں ہے اور دسمبر میں یہ ٹرمینل کام شروع کرے گا۔