آئی آر آئی کا تازہ سروے، ن لیگ مقبول ترین جماعت

PML N

PML N

آئی آر آئی (جیوڈیسک)ملک میں سیاسی جماعتوں پر کئے گئے ایک حالیہ سروے میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت بڑھ گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کی کم ہوئی ہے۔

امریکی ادارے انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ نے تازہ ترین سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی زبردست تنقید کے باوجود مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے رواں برس جولائی اور اگست میں کیا گیا جب لوگوں سے پوچھا گیا کی وہ آئندہ انتخاب میں کس پارٹی کو ووٹ دیں گے تو اٹھائیس فیصد نے مسلم لیگ ن کی حمایت کی۔

تحریک انصاف کو چوبیس فیصد اور پیپلز پارٹی کو چودہ فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ سروے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی مقبولیت سندھ میں بھی کم ہو ئی ہے۔ اسکی اتحادی جماعت اے این پی کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے جبکہ ایم کیو ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔