آئی ایس آئی اور پاک فضائیہ کے سربراہ آج ریٹائر ہوجائیں گے

shuja pasha

shuja pasha

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا اور پاک فضائیہ کے سربراہ راو قمر سلیمان آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔سبکدوش ہونے والے دونوں سربراہان نے صدر اوروزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو آئی ایس آئی کا نیا چیف مقرر کیا ہے جو کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں ۔صدر اور وزیراعظم نے ان کی خدمات کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونیو الے سربراہ راو قمر سلیمان نے بھی صدرزرداری سے ملاقات کی۔ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کل پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیں گے۔