آئی ایم ایف پاکستان کو 6.6 ارب ڈالر قرضہ دے گا، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو پانچ اعشاریہ تین ارب ڈالر کی بجائے چھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا نرم شرائط پر قرضہ دینے پر رضامند ہے۔ مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو نرم شرائط پر پانچ ارب تیس کروڑ ڈالر کے بجائے چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا قرضہ دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات ستمبر کو آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے گا اور اس کے بعد عالمی بینک ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوسرے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو کم شرح سود پر قرضے دینے کو تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے اربوں ڈالر دینے کیلئے بھارت سے این او سی لانے کی شرط ختم کردی ہے۔