آئی ٹی ایف نے لندن اولمپکس کیلئے انٹریزکی فہرست جاری کر دی

ITF

ITF

لندن اولمپکس : (جیو ڈیسک) لندن اولمپکس کے لئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے انٹریز کی فہرست جاری کر دی ہے۔پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی وائلڈ کارڈ انٹری کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے لندن اولمپکس دو ہزار بارہ کے لئے انٹریز کی مکمل فہرست جاری کر دی۔اٹھائیس جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پینتالیس ممالک شرکت کریں گے۔

مینز ڈبلز مقابلوں میں بتیس ٹیمیں حصہ لیں گی۔اعصام الحق وائلڈ کارڈ انٹری کے بعد ہی ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ پاک بھارت امن کے سفیر کی حیثیت سے اعصام الحق کو وائلڈ کارڈ انٹری ملنے کا قوی امکان ہے جس کے لئے انہیں جمعرات تک انتظار کرنا ہوگا۔