آئی پی ایل:رائیڈر اوراسمتھ نے پونے واریئر کو ٹاپ پر پہنچا دیا

chennai pune

chennai pune

پونے : (جیو ڈیسک) جیسی رائیڈر اور اسٹیو اسمتھ نے پونے واریئر کو دفاعی چیمپئن چنائی سپر کنگز پر سات وکٹوں کی فتح دلائی اور پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر پہنچا دیا۔

سہارا اسٹیڈیم پونے میں کپتان سارو گنگولی نے ٹاس جیت کر چنائی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ چنائی سپرکنگز کی ٹیم نے پانچ وکٹیں کھوکر ایک سو پچپن رنز بنائے۔ رویندر جڈیجا چوالیس اور ڈو پلیسز تینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔راہول شرما نے سولہ رنز دیکر دو وکٹیں لیں۔ پونے واریئر نے آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کرلیا۔

جیسی رائیڈر نے چھپن گیندوں پر تہتر رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ چھبیس گیندوں پر چوالیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ چار میچوں میں تیسری فتح کے بعد پونے واریئر پوائنٹ ٹیبل پر سر فہرست ہوگئی۔