آج کا حمایتی اکٹھ علاقہ کی بہتر اور مسلم لیگ کی سالمیت میں ایک اہمیت طلب اکٹھ ہے : میاں طارق محمود

ڈنگہ(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں طارق محمود ایم پی اے نے ڈیرہ ریکھیاں راجہ پور ڈنگہ میں منشی راجہ محمد بشیر کی طرف سے حمایتی اکٹھ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا حمایتی اکٹھ علاقہ کی بہتر اور مسلم لیگ کی سا  لمیت میں ایک اہمیت طلب اکٹھ ہے۔

اس حمایتی سے مجھے دلی خوشی محسوس ہوئی ہے ۔ آمدہ الیکشن میں بھرپور حصہ منشی محمد بشیر فیملی کا بھی ہو گا ۔ آج اس موقع پر میں اپنی طرف سے ڈنگہ چیلیانوالہ سڑک کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں ۔ تا کہ آپ لوگوں کو شہر کی تمام سہولیات چند منٹ پر میسر آئیں ۔ میں قبضہ مافیا اور ڈیرے بنانے والوں کے خلاف ہوں ۔ گجرات کے چوہدریوں نے گجرات سے رسول نہر تک اپنی جاگیر سمجھ کر ڈیرے بنائے ۔

ان کے بعد دوسرے صاحب اقدار کے زور پر لالہ موسیٰ  ڈنگہ میں ڈیرے بنانے کے بعد مارکیٹوں پر قبضوں اور چراگاہ کالونی پر قبضوں میں مصروف ہو گئے ۔ کچھ لوگ اقدار میں آتے ہی قبضوں اور جاگیروں کا خواب لے کر ہیں ۔ جبکہ میں آپ کی خدمت کا خواب لے کر اقتدار میں آیا ہوں۔

ضرورت کی ہر چیز آپ کو فراہم کی اور خدا کے فضل سے ان وڈیروں ‘ سیاستدانوں سے جو بیس سو کنال چراگاہ بھی ایک دن ضرور واگزار کراؤں گا ۔ آپ غریب عوام کے نام مختص کر کے تمام ضروری سہولیات وہاں پر فراہم کروں گا ۔ میرے خلاف اتحاد بڑے بڑوں کا اکٹھے ہونے کا مقصد صرف غریب عوام کی خدمت چھیننا ہے ۔ جب تک دم میں دم ہے خدمت کرتا رہوں گا۔