آرتھر ہیلی

Arthur Hailey

Arthur Hailey

لندن کے قریبی شہر لوٹن میں پیدا ہونے والے آرتھر ہیلی نے اپنی زندگی میں گیارہ کتابیں لکھیں جن کی سترہ کروڑ کاپیاں دنیا کے چالیس ملکوں میں چھپیں۔ آرتھر ہیلی کو چودہ سال کی عمر سے سکول چھوڑنا پڑا ۔

ان کے والدین ان کی تعلیم پر آنے والے اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔آرتھر ہیلی نے دوسری جنگ عظیم میں پائلٹ کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے 1947 میں اپنے آبائی ملک برطانیہ کو چھوڑ کر اورکنییڈا میں مستقل رہائش اختیار کر لی جہاں انہوں نے ٹریکٹر بنانے والے ایک کارخانے میں سیلز مینیجر کے طور پر کام کیا۔

آرتھر ہیلی نے 1969 میں کینیڈا کو بھی چھوڑ دیا اور بھاماس میں رہائش اختیار کر لی۔ اور یہیں پر ان کا انتقال ہوا۔ ان کی مشہور کتابوں میں ہوٹل آیئر پورٹ اورمنی چینجر جیسی کتابیں شامل ہیں۔