آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر وزیر آباد کے قریب لا پتا

Helicopter

Helicopter

وزیر آباد : (جیو ڈیسک) آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر وزیر آباد کے قریب دریائے چناب کے اوپر پرواز کرتے لاپتا ہو گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر تربیتی پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور کوپائلٹ سوار تھے۔ تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ابھی تک کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی ہیلی کاپٹر سے رابطہ ہو پا رہا ہے۔