آرمی بغاوت کیس میں بریگیڈیئرعلی سمیت پانچ ملزمان کو سزائیں

brigadier ali khan

brigadier ali khan

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے آرمی بغاوت کیس میں بریگیڈیئرعلی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کوٹ مارشل کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے تحت پاک فوج کے پانچوں افسران کو کالعدم تنظیم سے روابط سمیت دیگر الزامات پر سزائیں سنادی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر علی کو پانچ سال، میجر سہیل اکبر کو تین سال، میجر جواد بصیر کو دو سال اور میجر عنائیت عزیز اور میجر افتخار کو ڈیڑھ ڈیڑھ سال قید بامشقت سنائی گئی ہیں۔ پانچوں ملزمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے جس کے تحت ملزمان پاکستان ارمی ایکٹ کے تحت آرمی کورٹ میں اپیل کرسکیں گے