آرمی چیف جنرل کیانی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

kayani

kayani

پاکستان : (جیو ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب باہمی فوجی تعاون سمیت سیکورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی جب گزشتہ شب سعودی عرب روانہ ہوئے تو چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد اور کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل خالد نواز خان سمیت اعلیٰ حکام نے انہیں چکلالہ ائیر بیس سے رخصت کیا۔