آرڈیننس کے ذریعے حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا: نثار

chaudhry nisar

chaudhry nisar

مسلم لیگ نون نے بلدیاتی نظام کے آرڈیننس کو سندھ کی تقسیم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے صوبے کے بجائے حکمرانوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں چودھری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ سندھ کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں کہ جس کا جب چاہے بٹوارہ کر دیا جائے۔ مسلم لیگ نون سندھی عوام کے حقوق کیلئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت کو ہدائت دے دی گئی ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کر کے پالیسی تیار کرے تاکہ سندھ کے مفادات پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سامنے لایا جا سکے۔