آر پی او گوجرانوالہ امین وینس آج گجرات میں کھلی کچہری لگائیں گے

گجرات: آر پی او گوجرانوالہ امین وینس آج گجرات میں کھلی کچہری لگائیں گے ، تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ ریجن امین وینس آج دوپہر دو بجے ضلع کونسل ہال گجرات میں کھلی کچہری لگائیں گے ، جس میں عوامی مسائل سنیں گے ، اور موقع پر ہدایات جاری کرینگے ، کھلی کچہری میں ڈی پی او راجہ بشارت ، ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی سمیت ضلع بھر سے پولیس افسران کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ، جبکہ کھلی کچہری کے بعد صحافی آر پی او کو ڈی پی او آفس گجرات میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے ۔