آزاد کشمیراورگلگت، بلتستان میں پیپلزپارٹی کی جمہوری حکومتیں قائم ہیں: چوہدری علی شان

بھمبر : پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کے صدقے پاکستان ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی جمہوری اور عوامی حکومتیں قائم ہیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آزاد کشمیر کے اندر میگا پراجیکٹس کا اعلان کر کے آزاد کشمیر کے اندر عوامی تعمیر و ترقی کا نیا سلسلہ شرو ع کر دیا ہے پیپلز پارٹی کی وفاقی اور ریاستی قیادت نے مجھ پر اور میرے حلقہ پر جتنی مہربانیاں کی ہیں میں ساری زندگی پیپلز پارٹی کا تابعدار رہوں گا چوہدری محمد اسلم شاہین کا ضلعی ایڈمنسٹریٹر کا انتخاب سماہنی کے لوگوں کیلئے اعزاز کی بات ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مال و کسٹوڈین چوہدری علی شان سونی نے بھمبر میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد اسلم شاہین کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت سینئر قانون دان چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ نے کی جبکہ تقریب سے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد اسلم شاہین، ایڈمنسٹریٹربلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف، عبدالخالق قادری، حاج زبیر اختر، سابق ایڈمنسٹریٹر سماہنی راجہ ظفرا قبال، محمد نذیر کٹوچ ، سید مظہر حسین جعفری ، فیضان رشید اور بشارت رضا نے بھی خطاب کیا وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے کہا کہ ضلع بھمبر کے اندر صوابدیدی پوسٹوں پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ایڈجسٹ کرنے سے ضلع کی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی چوہدری اسلم شاہین کے ایڈمنسٹریٹر بننے کے فیصلے کو حلقہ سماہنی کی تمام برادریوں نے خوش اسلوبی سے قبول کیا ہے جس کا ثبوت آج پیر گلی سے لیکر جنڈی چونترہ تک ان کا والہانہ استقبال تھا حلقہ سماہنی کے لوگوں نے مجھے ممبر اسمبلی بنوایا پیپلز پارٹی کی قیادت نے مجھے وزیر حکومت بنوایا میں اللہ تعالیٰ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بنانے کا اختیار دیا اور میں نے غیر جانبدار اور تمام برادریوں کا متفقہ ایڈمنسٹریٹر بنوانے کا کردار ادا اکیا پیپلز پارٹی کی حکومت میں کارکنوں کو ان کا جائز حق ملتا ہے انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے 35 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سماہنی میں گریڈ اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی ہے جس پر آئندہ دو ماہ کے اندر کام شروع ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد کشمیر کے اندر مالی بحران کا شکار ہونے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور انشاء اللہ ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں کے اندر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حقوق کا دفاع کروں گا اس موقع پر چوہدری اسلم شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت صدر پاکستان آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، وزیر مال چوہدری علی شان سونی اور وزیر ہائوسنگ چوہدری پرویز اشرف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ضلع ایڈمنسٹریٹر کیلئے مجھے منتخب کیا پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیر مال چوہدری علی شان نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ پیر گلی سے لیکر بھمبر تک جن لوگوں نے ہمارا استقبال کیا ان سب کا میں مشکور ہوں بطور ایڈمنسٹریٹر ضلع اپنے ذمہ داریاں غیر جانبدار ہو کر ادا کرونگا اور تمام فنڈ ز کو عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرونگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف نے کہا کہ چوہدری محمد اسلم شاہین کے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بننے سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جماعتی وابستگی سے بلا تر ہو کر تمام کام میرٹ پر کرینگے اور پیپلز پارٹی کے نظریات و افکار پر عمل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا خیال بھی رکھیں گے صدرتقریب چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری علی شان سونی کو حلقہ سماہنی کی تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے چوہدری اسلم شاہین کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ ہے حلقہ سماہنی کے عوام انتہائی جرات مند اور وفا دار ہیں ہم چوہدری علی شان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم احسان فراموش نہیں انہوں نے جس طرح غیر اکثریتی قبائل کو ضلع کی نمائندگی دی ہے آئندہ الیکشن میں ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائینگے۔