آزاد کشمیر کی خبریں 28.01.2013

نوجوانان بھمبر میموریل کبڈی ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا آغاز 4جنوری کو پائلٹ ہائی سکول میں ہوا
بھمبر(جی پی آئی)نوجوانان بھمبر میموریل کبڈی ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا آغاز 4جنوری کو پائلٹ ہائی سکول میں ہوا پہلا میچ کھمب ٹائیگر زاور کشمیر ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا جو کشمیر ٹائیگرز نے 26کے مقابلے میں 35پوائنٹ سے جیت لیا دوسرا میچ کرسٹل کبڈی کلب اور فارایور کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو فارایور کبڈی کلب نے 27کے مقابلے میں 36پوائنٹس سے جیت لیا تیسرا میچ لجپال کشمیر بجلی کلب اور یاسر کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو یاسر کبڈی کلب نے 29کے مقابلے میں 45پوائنٹ سے جیت لیا چوتھا میچ سائلنٹ 99کبڈی کلب اور گینگی کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو سائلنٹ 99کلب نے 19مقابلے میں 35پوائنٹ سے جیت لیا پانچواں میچ مانی کلب اور سائلنٹ 99کے درمیان کھیلا گیا جو مانی کلب نے 44کے مقابلے 47پوائنٹ سے جیت لیا چھٹا میچ کھمب ٹائیگرز اور ستھہ کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کھمب ٹائیگرز نے 31کے مقابلے میں 57پوائنٹ سے جیت لیا ساتواں میچ یاسر کبڈی کلب اور کشمیر ٹائیگرز کلب کے درمیان کھیلا گیا جو یاسر کبڈی کلب نے 36کے مقابلے میں 52پوائنٹ سے جیت لیا آٹھواں میچ فارایور کبڈی کلب اور گینگی کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو فار ایور کبڈی کلب نے 24کے مقابلے میں 54پوائنٹ سے جیت لیا نواں میچ کرسٹل کلب اور مانی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کرسٹل کلب نے 40کے مقابلے میں51پوائنٹ سے جیت لیا دسواں میچ کشمیر ٹائیگرز اور ستھہ کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کشمیر ٹائیگرز نے 32کے مقابلے میں 52پوائنٹ سے جیت
لیا گیارویں میچ میں کھمب ٹائیگرز کو واک اوور دے دیا گیا بارواں میچ کرسٹل کلب اور سائلنٹ 99کے درمیان کھیلا گیا جو سائلنٹ 99نے 46کے مقابلے میں 48پوائنٹ سے جیت لیا تیرواں میچ یاسر کبڈی کلب اور کھمب ٹائیگرز کے درمیان کھیلاگیا جو کھمب ٹائیگرز نے 46کے مقابلے میں 53سے جیت لیا چودھواں میچ فارایور کلب اور مانی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو فارایور کلب نے 37کے مقابلے میں 56پوائنٹ سے جیت لیا یوںپہلا سیمی فائنل یاسر کبڈی کلب اور سائلنٹ 99کلب کے درمیان کھیلا گیا جو یاسر کبڈی کلب نے جیت لیا دوسراسیمی فائنل فارایور کبڈی کلب اور کھمب ٹائیگرز کلب کے درمیان کھیلا گیا جو فارایور کبڈی کلب نے جیت لیا اسطرح فائنل میچ یاسر کبڈی کلب اور فارایور کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو یاسر کبڈی کلب نے 42کے مقابلے میں 52پوائنٹس سے جیت لیا فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی لالہ عبیداللہ کمبوہ اور ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹلی کیپٹن (ر) ابرار اعظم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ونر کی ٹرافی یاسر کبڈی کلب کے کپتان ناصر فاروق نے جبکہ رنر کی ٹرافی فارایور کبڈی کلب کے کاشف چوہدری نے حاصل کیاجبکہ بیسٹ ریڈر عامر گجر اور بیسٹ جاپھی راجہ قیصر فاروق قرار پائے پلیئر ز آف دی ٹیم کا ایوارڈ فاایور کبڈی کلب کے احسان ،یاسر کبڈی کلب کے فیصل فاروق ،سائلنٹ 99کے محسن ظفر ،کھمب کلب کے کبیر عاشق ،مانی کلب کے مامون رشید ،کرسٹل کلب کے عاصم رشید،گینگی کلب کے ملک منیب اور ستھہ کلب کے عمیر اسلم نے حاصل کیا جبکہ بیسٹ ریفری کا ایوارڈ سعید احمد پی ٹی آئی ،رفتاج بدر خان ،رضوان عارف،راجہ احسن سعید نے حاصل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماسٹر محمد تاج رضامرحوم انتہائی شفیق ،مخلص ،مہربان اور ہر دلعزیز علمی شخصیت تھے :راجہ خالد خان
بھمبر (جی پی آئی)ماسٹر محمد تاج رضامرحوم انتہائی شفیق ،مخلص ،مہربان اور ہر دلعزیز علمی شخصیت تھے بھمبر کے اندر معیاری تعلیم کے فروغ میں مرحوم کا اہم
کردار تھا اپنے محسنوں کو یاد رکھنے والے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں ماسٹر محمد تاج رضا مرحوم کے نام کا ایجوکیشن ٹرسٹ قائم کریں گے ہسپتال بائی پاس روڈ کو مرحوم کے نام کیساتھ منسوب کیا جائے اور اس روڈ پر انکی یاد میں 100پقدے لگائے جائیں گے ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر تعلیم سکولز (ر) راجہ خالد خان ،ڈپٹی DEOراجہ اسحاق ،ہیڈ ماسٹر (ر)چوہدری ریاض احمد ،ہیڈماسٹر خورشید احمد،پروفیسر عاشق حسین،پروفیسر محمد اصغر شاد ،مظہر اقبال،سید مدثر شاہ بحاری نے گزشتہ روز ہیون پیلس ہوٹل بھمبر میں ماسٹر محمد تاج رضا مرحوم کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہاکہ بھمبرکی تعلیمی ترقی مرحوم کی مرہون منت ہے  مرحوم نے اپنی ساری زندگی تعلیم کے فروغ کیلئے وقف کی رکھی آج مرحوم کے شاگرد زندگی کے ہر شعبہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں مرحوم کے شاگردوں کی تعلیم و تربیت ایسے احسن انداز میں کی کہ آج انکی زندگیاں سنوار سکیں مرحوم کی تعلیمی اور سماجی خدمات کے باعث اب بھمبرکے عوام اور تعلیمی حلقے ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مرحوم کی بے وقت موت سے ہم ایک بہترین شفیق ،مخلص ،مہربان اور درد دل رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں انشاء اللہ ہم مرحوم کے تعلیمی مشن کو جاری رکھیں گے تعزیتی ریفرنس سے انجینئر طارق محمود ،راجہ محمد اقبال آف سیرلہ نے بھی خطا ب کیا جبکہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت ہیڈ ماسٹر پائلٹ ہائی سکول بھمبر چوہدری خورشید احمد نے کی تعزیتی ریفرنس میں ہروفیسرز ،اساتذہ کرا م،طلباء اور مرحوم کے شاگردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر کے عوام کی قوت برداشت اور صبر و تحمل ناقابل فراموش ہے:خالد پرویز
بھمبر (جی پی آئی)آزادکشمیر کے عوام کی قوت برداشت اور صبر و تحمل ناقابل فراموش ہے تمام سرکاری محکمہ جات ،تمام حکومتی وزراء ،مشیران ،سیکرٹری صاحبان ،ملازمین ،نائب قاصد سے لیکر سربراہ ادارہ تک،وزیر اعظم اور صدر عوام کے جسم میں موجود خون کے آخری قطرے تک کونچوڑ کر پی جانا چاہتے ہیں اس سب کے باوجود
انسانیت سسکیاںلے رہی ہے لیکن چیخ تک نہیں مار رہی جس وجہ سے پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کا بجٹ 49ارب روپے کا ہے جس میں صرف 9ارب روپے ترقیاتی بجٹ پر خرچ ہوتے ہیں اور باقی 40ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات ہیں اس 9ارب روپے میں سے بھی 50فیصد سے زائد کرپشن کی نظر ہو جائیں گے اس طرح 49ارب میں سے تقریباً 44ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہو جائے گا جس ملک میں اسمبلی ممبران پنشن لے رہے ہوں اور صدر ،وزیر اعظم ،سپیکر ،چیف جسٹس ہائی کورٹ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ اپنے عہدوں پر فارغ ہونے کے بعد خصوصی مراعات لے رہے ہوں اور دوسری طرف عوام علاج و معالجہ کی سہولیات سے محروم ہوں بے روزگاری ،مہنگائی عوام کا مقدرہو میرٹ ،انصاف ،قانون کاروباری شکل اختیار کر جائے تعلیم صرف اور صرف امیرزادوں کا مقدر بن جائے نوکری بھی امیروںکیلئے رہ جائے تو کیا ایسی قوم آزادی جیسی نعمت حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرے گی اور وہ بھی زندگی بسر کرنے کی بنیادی ضروریات سے محروم ہے انہوں نے کہا یہ آج کے نوجوان کیلئے لمحہ فکریہ ہے جس نے ملک کی تقدیر بدلنی ہے اس کی تقدیر بدلنے کیلئے ہم سب کو ذات ،برادری کو پروموٹ کرنے کی بجائے ایک قومی سوچ کو اجاگر کرنا ہو گا چوروں اور لٹیروں کیخلاف بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے انکے بھیانک چہروںکو عوام کے سامنے ننگا کرنا ہو گا تاکہ عوام انکے بد نما اور بدکردار چہروں کو پہچان سکے جو ان کے حقوق غصب کررہے ہیں اور تمام وسائل ہڑپ کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیلدار بھمبر مینر احمد خان انتہائی فرض شناس آفیسر ہیں :چویدری محمد بشیر
بھمبر (جی پی آئی)سابق ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ زراعت چوہدری رحمداد، سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری  محمد بشیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیلدار بھمبر مینر احمد خان انتہائی فرض شناس آفیسر ہیں انکی بھمبر تعیناتی کے دوران
سائلین کو فوری انصاف مل رہا ہے بھمبر رجانی /پیڑا کے مقام پر اہل دیہہ کا راتہ بند کرنے پر شر پسند عناصر کخلاف تحصیلدار بھمبر کی رپورٹ و کاروائی انصاف کے تقاضوں پر مبنی ہے ملزمان محمد صادق ، محمد اشرف ، محمد اکبر اور غلام نبی نے کشمیر آبادی اور مسجد کی جانب جانیوالا راستہ بند کر دیا ہے جس سے نمازیوں اور اہل دیہہ کی قدیمی گذ رگا ہ بند ہوگئی شارع عام جو بھمبر نالہ کی طرف سے بھی جاتی ہے اہل دیہہ کے جانور بھی نالہ میں پانی پیتے اور خواتیں کپڑے دھونے اور دیگر ضروریات کیلئے جاتے ہیں راستہ کو کھلوانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بھمبر کو درخواست دی جھنوں نے تحصیلدار بھمبر کو موقع پر جاکر کاروائی کا لکھا تحصیلدار بھمبر منیر احمد خان معہ پولیس موق پر گئے اس دوران شر پسند عناصر نے انتظامیہ کو گالم گلوچ کی مگر تحصیلدار نے اپنے فرائض منصبی کو استعمال کرتے ہوئے راستہ واگزار کرنے کا حکم جاری کیا مگر مذکورہ شرپسند عناصر نے تحصیلدار کے حکم کو پش پشت ڈال کر رات کو بند کر دیا۔ راہنمائوں نے مزید کہا ہے کہ شرپسند عناصر نے علاقہ کا سکو ن غارت کر رکھا ہے ہماری ڈپٹی کمشنر سے اپیل ہے کہ فوری طور پر ایل دیہہ کا راستہ کھلوایا جائے اور امن و امان سے خلل ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور مستغیت خورشید احمد کو پابند سلاسل کرنے والے زمہ داران کے خلاف بھی کاروائی کریں۔ تاکہ عوام علاقہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے تما م سینئر اور جونیئر وکلاء کی مکمل حمایت حاصل ہے
بھمبر (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے تما م سینئر اور جونیئر وکلاء کی مکمل حمایت حاصل ہے 30جنوری کو بھاری اکثریت سے بار کے الیکشن جیتیں گے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرکے صدارتی امیدوار چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ ،امیدوار جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل کامران ایڈوکیٹ اور چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے کشمیر پریس کلب بھمبرکے صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے
کیا انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے اندر اتفاق اوراتحاد کا ماحول پید اکرنے اور وکلاء کے حقوق کیلئے بار کے سینئر وکلاء نے تمام بار ممبران سے مشاورت کے بعد ہمار اپینل اناؤنس کیاہمارے پینل کو اس وقت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر کے تمام سینئر اور جونیئر وکلا ء کی حمایت حاصل ہے انشاء اللہ 30جنوری کو ہم واضح برتری کیساتھ الیکشن جیتیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر مال چوہدری علی شان سونی مغل برادری کے حقوق کا بھرپور تحفظ کررہے ہیں : مرزا بشارت حسین
بھمبر(جی پی آئی)وزیر مال چوہدری علی شان سونی مغل برادری کے حقوق کا بھرپور تحفظ کررہے ہیں ڈب سماہنی کے اندر مغل برادری کیخلاف ہونے والی زیادتیوں کیخلاف آواز بلند کرنے اور مظلوموں کابھرپور ساتھ دینے پر ہم انکے مشکور ہیں ان خیالات کااظہار ڈب سماہنی کے رہائشی مرزا بشارت حسین نے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے سیاست میں آنے سے پہلے حلقہ سماہنی میں چھوٹی برادریوںکا استحصال کیا جا رہا تھا بڑی برادریوں نے چھوٹی برادریوں کے حقوق غصب کررکھے تھے وزیرمال چوہدری علی شان سونی کے سیاست میں آنے کے بعد چھوٹی برادریوں کے استحصال کا خاتمہ ہوا اور انکے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا گیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں ڈب سماہنی میں راجپوت برادری نے مغل برادری کیساتھ جو ظلم و زیادتی کی وزیر مال نے اس کا سخت نوٹس لیا اور مظلوموں کا بھرپور ساتھ دیا انہوں نے کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں کہ موصوف آئندہ بھی چھوٹی برادریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر بھمبرکے آفس میں اجلاس منعقد ہوا
بھمبر (جی پی آئی)محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ضلع بھمبر میں جاری
اور مکمل ہونیوالے پراجیکٹس کی تفصیلی بریفنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بھمبرکے آفس میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف ،وزیر مال چوہدری علی شان سونی ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی حلقہ بھمبر چوہدری طارق فاروق ،ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب سمیت تمام ضلعی آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ہائی وے ڈویژن ،پبلک ہیلتھ ،بلڈنگ ،لوکل گورنمنٹ ضلعی آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارگزاری پیش کی جاری اور مکمل ہونے والے پراجیکٹس کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی وزراء اور ممبراسمبلی نے ضلعی آفیسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے محکموں کے زیر اہتمام جاری پراجیکٹس کو بروقت مکمل کریں فنڈز کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا بھمبر تا سماہنی ،بھمبر تا برنالہ کوٹ جیمل روڈ کی تعمیر کی رفتارکو تیز اور معیار کو بہتر اور یقینی بنایا جائے وزیرمال چوہدری علی شان سونی نے گیمن کمپنی کے زیر اہتمام جاری منصوبہ جات میں ناقص تعمیر کا شدید تشویش کا اظہار کیا اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد اسلم شاہین ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف ،ایکسین شاہرات چوہدری محمد حنیف،ایکسین بلڈنگ طاہر اقبال بٹ ،ایکسین پبلک ہیلتھ راجہ انعا م اللہ ،ADلوکل گورنمنٹ راجہ محمد اسلم ،ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ ،DHOڈاکٹر طارق محمود، MSڈاکٹر اقبال حسین ،ACبرنالہ امجد علی مغل،ACسماہنی چوہدری حق نواز،افسر مال چوہدری نزاکت حسین سمیت ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خواجہ عبدالحمید نے کہاکہ بھمبر کے اندر جاری منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دینگے آفیسران جاری منصوبہ جات کو بروقت مکمل کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپورٹس مین اپنے علاقے اور ملک کا سفیر ہوتا ہے :لالہ عبید اللہ کمبوہ
بھمبر(جی پی آئی)ضلع بھمبر کی سرزمین بڑی زرخیز ہے جس نے بڑی قدر آور شخصیات کو جنم دیا اور سپورٹس سمیت زندگی کے ہر شعبہ میںخوب نام کمایاحکومت
ملک بھر کے اندر صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے سپورٹس مین اپنے علاقے اور ملک کا سفیر ہوتا ہے یہاں آکر دلی خوشی ہوئی اس سے قبل بھی2دفعہ بھمبرمیں کھیل چکا ہوں بھمبر کے لوگوںنے جو پیار دیا سے صدیوں یاد رکھوں گا ان خیالات کااظہار پاکستان کبڈی ٹیم کے چیمپئن لالہ عبیداللہ کمبوہ نے نوجوانان بھمبر میموریل کبڈی ٹورنامنٹ سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ بھمبرکے نوجوانوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہارنے اور جیتنے والی دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کھیل انسان کو مضبوط بناتی ہیں اور میں امید کرتا ہوںکہ آپ اپنے بچوںکو بھی کھیلوں کی طرف ترغیب دینگے انہوں نے کہاکہ میں نے میچ کھیلنے کیلئے دوبئی جانا تھا مگر آپ کا پیار مجھے بھمبرلے آیا میں شاندار استقبال اور ڈھیروںپیاردینے پرٹورنامنٹ کمیٹی ،ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ضلعی انتظامیہ کا انتہائی مشکور ہوں اہلیان بھمبر کیلئے میری جان بھی حاضر ہے آپ جب بلوائیں گے میں حاضر ہونگا انہوں نے اپنی طرف سے 10ہزار روپے کا اعلان بھی کیا فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب نے کہاکہ بھمبرکے نوجوانوں نے بھمبر میں صحت مندانہ سرگرمیوںکو فروغ دیکر نوجوانوںکے اندر ایک نیا ولولہ دیا ہے اور آج ہمیں بہت اچھا کھیل دیکھنے کو ملاانہوں نے کہاکہ حکومت آذادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لالہ عبید اللہ کمبوہ کو بھمبر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں پورے آزادکشمیر اور ضلع بھمبر میں کبڈی کے فروغ کیلئے انکا بڑا عمل دخل ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ونر ٹیم کو 3ہزار اور نر اپ ٹیم کو 2ہزار روپے نقد انعام دیا بعد میں مہمان خصوصی لالہ عبیداللہ کمبوہ ،ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمدطیب ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹلی کیپٹن (ر) ابرار احمد ،ڈی ایس او چوہدری کمال سبحانی اور ناصر شریف بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے فائنل میچ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ریسکیو1122کے جوان فرسٹ ایڈ کیلئے موجود رہے تقریب سے ناصر شریف بٹ ،چوہدری محمود سبحانی اور چوہدری اللہ رکھانے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بھمبر نے کم سن ڈرائیونگ کا سخت نوٹس لے لیا
بھمبر(جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بھمبر نے کم سن ڈرائیونگ کا سخت نوٹس لے لیا فرائض میں غفلت برتنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروںکیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کم ڈرائیوروں کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں سمیت حوالات میں بند کرنے اور بھاری جرمانے کرنے کا حکم دے دیا شہری حلقوں کا کم سن ڈرائیونگ کی روک تھام اور حادثات سے بچانے کیلئے ڈپٹی کمشنر او ر ایس ایس پی کے اقدامات کا خیر مقدم کم بچوںکے ڈرائیونگ کے بڑھتے رجحان کی نشاندہی کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین تفصیلات کیمبطابق گزشتہ روز میڈیا میں بھمبر میں کم سن ڈرائیونگ اور بڑھتے ہوئے حادثات کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب اور ایس ایس پی بھمبر سردارمحمد الیاس نے سخت نوٹس لے لیا کم عمر ڈرائیوروںکو موٹر سائیکل اور گاڑیوںسمیت گرفتار کرکے حوالات بند کرنے اور بھاری جرمانے کرنے کا حکم دے دیا جبکہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروںکیخلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کرنے کا عندیہ دے دیا بھمبر کے سیاسی و سماجی اور شہری حلقوںنے کم عمر ڈرائیورنگ پر پابندی لگانے کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بھمبر کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلہ سے بھمبر کے اندر بڑھتے ہوئے حادثات کو کم کرنے اور اس کی روک تھام میں مدد ملے گی اس کیساتھ ساتھ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا نے بر وقت بھمبر کے اندر کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے رجحان اور بڑھتے ہوئے حادثات کی نشاندہی کی ہے جس پر ہم میڈیا نمائندگان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اپنے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PSFاور PYOضلع بھمبر کے عہدیداران و کارکنان کو حکومتی سیٹ اپ میں مکمل طور
پر نظر انداز کر دیا گیا
بھمبر (جی پی آئی)PSFاور PYOضلع بھمبر کے عہدیداران و کارکنان کو حکومتی سیٹ اپ میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ایک بھی جیالہ ایڈجسٹ نہ ہو سکا نظر انداز کرنے پر جیالوںمیں شدید مایوسی جماعت کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو ہم اتنے عرصہ سے کس کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں جیالوںکا موقف تفصیلات کیمطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے اندر حکومت قائم ہوئے 19ماہ کا عرصہ ہوگیا پورے آزادکشمیر سے PSFاورPYOکے جیالوں کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کیا گیا لیکن ضلع بھمبر واحد ضلع ہے جہاں ے PSFاور PYOکا ایک جیالہ بھی حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ نہیں کیاگیا جیالے بار بار احتجاج کرکے بھی تھک گئے لیکن پارٹی قیادت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جس سے ضلع بھمبر کے PSFاور  PYOکے جیالوںکے اندر شدید مایوسی پائی جاتی ہے جیالوں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 10سالوں میں مسلم کانفرنس کے انتقام کا نشانہ بنتے رہے اور جماعت کیلئے مسلسل قربانیاںدیتے رہے الیکشن میں کامیابی اور جماعت کی حکومت بننے پر انتہائی خوشی ہوئی اور امید لگی کہ ہماری قربانیوں کا ہمیں صلہ ملے گا پورے آزادکشمیر سے جیالوںکو نوازاور ایڈجسٹ کیا گیا لیکن ضلع بھمبر کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا گزشتہ 19ماہ کی حکومت کے دور میں ضلع بھمبر سے ایک بھی جیالے کو ایڈجسٹ نہیں کیا گیا دیگر اضلاع کے جیالوں سے ہماری قربانیاں کم نہ ہیں ہم بھی جماعت اور حکومت کا حصہ ہیں لیکن قیادت کیطرف سے مسلسل نظر انداز کرنے پر یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم کس جماعت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور کیوں دے رہے ہیں پارٹی قیادت ضلع بھمبر کے جیالوںکیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے اگر پیپلزپارٹی کی وفاقی اور ریاستی قیادت نے ضلع بھمبر کے جیالوںکیساتھ ہونے والی ناانصافی اور زیادتیوں کا نوٹس نہ لیا تو جیالے آنے والے دنوں میں پارٹی کو خیر آبادکہنے پر مجبور ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف اور سردار عتیق احمد خان کی ملاقات خوش آئند ہے :چوہدری حق نواز

بھمبر ( جی پی آئی)میاں نواز شریف اور سردار عتیق احمد خان کی ملاقات خوش آئند ہے دونوں راہنماؤں کی ملاقات کے آزادکشمیر کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کا اکھٹاہونا وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاںنے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کی تقسیم کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہو ااگر مسلم کانفرنس تقسیم نہ ہوتی تو پیپلزپارٹی کبھی اقتدار میں نہیں آسکتی تھی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے اور تحریک آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کا اکھٹا ہونا انتہائی ضروری ہے مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کے درمیان ہونیوالی ملاقات خوش آئندہے اس ملاقات سے آزادکشمیر کی سیاست اورتحریک آذادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور مستقبل میں دونوںجماعتوں کو اکھٹا کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کشمیریوںکے بڑے بھائی ہیں انکو ریاست کے ہر حصے میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور کشمیری ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کی قیادتیں مخالف قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوجائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا
بھمبر ( جی پی آئی)کشمیر پریس کلب بھمبر کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم اختر ،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا،ظہور احمد رضا ،فیصل صغیر شمیم ،چوہدری سلیم ساگر ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق،عابد زبیر ،راجہ حبیب الرحمن ،وسیم نذر،راجہ
وھید مراد،مرتضیٰ گیلانی حافظ ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بھمبر کے صحافی جمیل بشیر کے چچا کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعامغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبر و جمیل کی۔