آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں سالانہ سید الشہدا کانفرنس منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں سالانہ سید الشہدا کانفرنس منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید انتصار الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف تھے ، خصوصی خطاب ممتاز عالم دین سید شمس الرحمن مشہدی سیال شریف ، علامہ منور حسین عثمانی مریدکے اور سید ولایت علی شاہ سیالکوٹ نے کیا اور شہدائے کربلا کے فضائل بیان کیے ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، نعت رسول مقبول عمران افگن شاہ ، سید زین العابدین، سید علمدار حسین شاہ نے پیش کیں ، جبکہ نقابت کے فرائض مولانا نعیم اختر رضوی نے سرانجام دئیے۔

مہمان خصوصی پیر سید عمر علی شاہ سجادہ نشین سرہالی شریف اور سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین ڈھینڈ ہ شریف تھے ، اس محفل پاک میں پنجاب بھر سے عقیدت مندانِ غوث یگانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔