آسٹریلیا بھارت ٹی ٹوئنٹی،جارج ہیلی آسٹریلیا کے کپتان مقرر

George Bailey

George Bailey

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے جارج بیلی کو کپتان مقرر کیاہے۔ سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان کیمرون وائٹ پندرہ رکنی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بناسکے۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز یکم اور تین فروری کو کھیلے جائیں گے۔ ڈیوڈ وارنر کو نائب کپتان مقرر کیا گیاہے۔ بگ بیش ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کئی نئے کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔جن میں ٹریوس برٹ، ڈین کرسچن،جیمز فوکنر،ایرون فنچ اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ شامل ہیں۔ بریڈ ہوج، بریٹ لی،مچل اور شون مارش،ڈیوڈ ہسی اور کلنٹ مک کے بھی ٹیم میں شامل ہیں۔