آسٹریلیا نے بھارت کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

Australia defeat india

Australia defeat india

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے ایک سو اکتالیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلین بلے بازوں نے بھارتی بائولروں کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا نے پندرہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز بنائے ۔ بھارت کی جانب سے یوراج سنگھ نے ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا کی جانب سے واٹسن نے بہترین آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیالیس گیندوں پر سات چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے بہتر رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے اکتالیس گیندوں پر تین چھکوںاور سات چوکوں کی مدد سیتریسٹھ رنز بنائے ۔ شان واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے تین وکٹیں لیں اور بہتر رنز بنائے ۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ فاسٹ بولرعرفان پٹھان اورسریش رائنا ٹیم کے اسکورمیں اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ عرفان پٹھان نے اکتیس اورسریش رائنا نے چھبیس رنز بنائے۔ مقررہ اوورز میں بھارتی ٹیم ایک سو چالیس رنز بناسکی۔ شین واٹسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔