آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

australia africa

australia africa

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹ سے شکست سے کر سیریز ایک ، ایک سے برابر کر دی ۔ آسٹریلیا نے تین سو دس رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔
پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا کو 168 اور جنوبی افریقہ کو سات وکٹ درکار تھے ، بارش کے باعث کھیل کا آغازتاخیر سے شروع ہوا ۔ رکی پونٹنگ نے 54 اور مائیکل کلارک نے ایک رن کے انفرادی اسکور سے دن کا آغاز کیا تو کلارک کی صورت میں آسٹریلیا کو شروع ہی میں نقصان اٹھانا پڑا جو صرف دو رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔165 کے مجموعی اسکور پر پونٹنگ بھی 62 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد مائیک ہسی اور ہیڈن نے مجموعی اسکور کو 215 رنز تک پہنچایا ، ہسی 39 رنز بنا کر آٹ ہوئے ۔
دو سو ستاسی رنز پر آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ گری جب ہیڈن 55 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ اس موقع پر مچل جونسن نے انتہائی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح کی طرف آہستہ آہستہ لے کر چلتے رہے ۔ سڈل چار رنز کے ساتھ جنوبی افریقہ کی آٹھویں اور آخری کامیابی ثابت ہوئے ۔پٹ کمنز اور پیٹرسڈل نے اس دلچسپ صورتحال میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور 310 رنز کا ہدف حاصل کر لیا ۔ جنوبی افریقہ کے فلینڈ ر نے پانچ جبکہ ڈیل اسٹائن،مورن مورکل اورعمران طاہر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 266 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 296 رنز بنائے اور یوں جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 30 رنز کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 339 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو فتح کیلئے 310 رنز کا ہدف دیا ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹسٹ ڈبیو کرنے والے پٹ کمنز کو میچ کا جبکہ جنوبی افریقہ کے فلنڈر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔