آسٹریلیا کے جنگلوں میں آگ بھڑک اٹھی ،7 گھر راکھ ہو گئے

Australian Forests Fire

Australian Forests Fire

آسٹریلیا (جیوڈیسک)جنوبی آسٹریلیا کے علاقے ٹلکا اور ہمبگ سکرب کے جنگل میں لگی آگ تیز ہوا کے باعث پھیلنے لگی جس پر قریبی علاقوں سے مزید فائرفائٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور بڑی تباہی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

آگ پانچ ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے۔ فائر بریگیڈ نے قریبی آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدائت جاری کر دی ہے۔ دھواں پھیلنے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہونے لگی ہے۔