آسٹریلیا کے جول پارکنسن نے ورلڈ سرفنگ ٹائٹل جیت لیا

Australia

Australia

سڈنی (جیوڈیسک)آسٹریلیا کے جول پارکنسن نے اے ایس پی ورلڈ سرفنگ ٹائٹل جیت لیا ۔ہوائی کے ساحل پر ہونے والی ورلڈچیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں سرفرز نے شاندار اور خطرناک لہروں کا مقابلہ کیا۔ سرفرز کے سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کو حیران کر دیا۔

آسٹریلیا کے جول پارکینسن نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے کیریر میں پہلی بار ورلڈ سرفنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اکتیس سالہ پارکینسن اس سے پہلے دو ہزار دو ، دو ہزار چار اور دو ہزار نو کیسرفنگ ایونٹس میں دوسری پوزیشن اپنے نام کر چکے ہیں تاہم چیمپئن شپ کے فائنل رانڈ میں دفاعی چیمپئن امریکی سرفر ڈامئین ہوبگڈ کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی جبکہ گیارہ بار کے اے ایس پی چیمپئن آسٹریلوی سرفر جوش کیر کا تیسرا نمبر رہا۔