آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں 13 صدیوں بعد مکمل سورج گرہن

Australia Eclipse

Australia Eclipse

آسٹریلیا (جیوڈیسک)آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں مکمل سورج گرہن دیکھاگیا۔ وہاں صبح ہوتے ہی دوبارہ رات کا سماں ہوگیا۔ براعظم آسٹریلیا کے گریٹ بیریئر ریف پر تیرہ صدیوں بعد مکمل سورج گرہن دیکھاگیا ہے۔ ہزاروں افراد نایاب منظر دیکھنے کیلئے جمع ہوگئے۔

دوہزار بارہ کا آخری سورج گرہن ہوا تو دن میں اندھیرا ہوگیا۔ کوئنز لینڈ میں رات کا سماں ہوتے ہی ہزاروں افراد اس منفرد منظر کودیکھنے کیلئے جمع ہوئے۔آسٹریلیا کے مختلف جزیروں میں سورج گرہن،کہیں مکمل تو کہیں جزوی، لوگ سیکڑوں کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے یہ منظردیکھنے کوئینز لینڈ پہنچ گئے لیکن گہرے بادلوں کے باعث لوگوں کو دیکھنے میں دقت پیش آئی۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اس سورج گرھن کو دیکھنے کیلئے ساٹھ ہزار کی تعداد میں لوگ شمالی آسٹریلیا میں جمع ہوئے۔