آسٹریلین اوپن،اعصام الحق مکسڈڈبلز کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

aisam ul haq

aisam ul haq

آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق قریشی کا سفر تیسرے رانڈ میں ختم ہوگیا۔ مکسڈڈبلز میں اعصام الحق چیک پارٹنر ایندریا ہلوکوواکے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔
اعصام الحق قریشی آسٹریلین اوپن میں نئے پارٹنرجین جولین راجرز کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔اعصام اورجولین راجرز کاپیئر تیسرے رانڈ میں ہار گیا۔ امریکا کے ایرک بیوٹرک اور برازیل کے برونوسوریز نے اعصام اور راجرزکو چھ چار اور چھ تین کے اسکور سے اسٹریٹ سیٹ میں زیر کرلیا۔ مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق جمہوریہ چیک کی ایندریا ہلوکووا کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں ۔مکسڈ ڈبلز کے دوسرے رانڈ میں اعصام اور ہلوکووا نے یلینا ینکووچ اوربرنارڈ ٹومک کو چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے ہرادیا۔