آسٹریلین اوپن: فائنل میں, شراپوا اور آزرنکا کا ٹکراﺅ

maria azarenka

maria azarenka

سیزن کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں ماریہ شراپوا کا ٹکرا وکٹوریہ آزرنکا سے ہوگا۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن کم کلائسٹرز اور پیٹرا کویٹووا کو شکست ہوگئی۔
میلبرن میں جاری آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں وکٹوریہ آزرنکا نے دفاعی چیمپئن بیلجیم کی کم کلائسٹزکو چھ چار، ایک چھ اور چھ تین کے اسکور سے مات دی۔ آزرنکا گرینڈ سلیم فائنل کھیلنے والی بیلاروس کی پہلی کھلاڑی ہیں اور ٹورنامنٹ کے بعد جاری ہونے والی نئی عالمی رینکنگ میں وہ ورلڈ نمبرون بن جائیں گی۔
روسی اسٹار ماریہ شراپوا نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کے خلاف چھ دو، تین چھ اور چھ چار کے اسکور سے کامیابی حاصل کرلی۔