آسکرایوارڈزکی دوڑمیں شامل فلموں کی ایک جھلک

oscar trophy

oscar trophy

آسکرایوارڈزکا میلہ ابھی سجا نہیں مگر اس کی تیاریاں خوب زوروشورسے جاری ہیں۔آسکر ایوارڈکی دوڑ میں بیسٹ فلم کا ایوارڈجیتنے لئے کون کون سی فلمز شامل ہیں۔ لاس اینجلس میں لگنے والا ہے دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ ۔۔جس کے لئے سب سے زیادہ جس فلم کی نامزدگیاں ہیں وہ ہے خاموش فلم۔ دی آرٹسٹ۔ جس کی کہانی ایک ایسے اداکار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ جو فلم میں کامیاب مگر عشق میں ناکام ہوتاہے۔

دوسرینمبر پر ہے فلم ۔ دی ڈیسینڈینٹس۔ امیر باپ کو بیوی کے کومہ میں جانے کے بعدبچوں کو سنبھالنے میں کیا مشکلات ہوتی ہیں۔،یہی جذبات فلم کوآسکرایوارڈکی نامزدگی تک لے گئے۔انسان دوستی اور نسل پرستی پر بنائی گئی فلم دی ہیلپ۔ کو گیارہ کیٹیگریز میں نامزد کیاگیا۔

آسکرایوارڈزکے کھیل میں رومینس سے بھرپور فلم مڈنائیٹ ان پیرس ۔۔بھی کم نہیں ۔ رومینٹک کامیڈی فلم مڈنائیٹ ان پیرس میں ساٹھ کی دہائی سے اکیسویں صدی تک محبت کرنے والے جوڑے کاملاپ خوبصورت اندازمیں دکھایا گیا ہے۔ دوسری طرف زندگی کے مطلب کو سمجھنے والے شخص کے گرد گھومتی فلم ٹری آف لائف بھی نامزد ہوئی ہے۔

نائن الیون کے واقعے میں متاثر ہونے والی فیملی پر بنائی گئی فلم ایکسٹریمیلی لائوڈ اینڈانکریڈیبلی کلوزنے بھی میدان مارا اور پہنچ گئی آسکرایوارڈزتک اس سب کے ساتھ آسکر ایوارڈزکیلیئے بھاگ رہیہیں گھوڑے بھی فلم وار ہارس کے ذریعے۔ دوسری جنگ عظیم میں مقابلہ کرنے والے گھوڑے جوائے کو مالک سے محبت کے باوجود الگ ہونا پڑالیکن طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی تو موت نے آگھیرا چھبیس فروری تک جاری رہنے والی اس جنگ میں آخر کس کی ہوگی جیت یہ دیکھنا ابھی باقی ہے ۔