آصفہ بھٹو کا ملالہ یوسف زئی کو فون ، خیریت دریافت کی

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

آصفہ بھٹو زرداری نے ملالہ یوسف زئی کو ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی۔آصفہ بھٹو زرداری نے قوم کی بہادر بیٹی سے گفتگو کی ملالہ یوسف زئی نے خیریت دریافت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔ملالہ یوسف زئی نے آصفہ بھٹوزرداری سے صدرآصف زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ملالہ یوسف زئی کے علاج کیلئے خصوصی اقدامات کے احکامات دیئے تھے۔

ملالہ یوسف زئی برمنگھم کیکوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔۔جہاں ان کی ری کنسٹرکٹیوسرجری کی جائے گی۔ ملالہ کو طالبان نے ایک حملے میں گولی مارکرزخمی کردیاتھا۔