ئندہ انتخابات میں قوم کرپٹ حکمرانوں کو عبرتناک شکست دیکر اچھے لوگوں کو منتخب کرلے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اسلام آباد(این ایل آئی)تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں قوم کرپٹ حکمرانوں کو عبرتناک شکست دیکر اچھے لوگوں کو منتخب کرلے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت پاکستان خطے میں سب سے پیچھے رہ گیا ہے ہم سب نے مل کر ملک کو اس کا اصل مقام دلانا ہے اور تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرنا ہے، آج ملک میں بجلی ،گیس سمیت بڑے بڑے مسائل ہیں جبکہ غربت ، جہالت اور بیروزگاری کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کرکے ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تاریخی کردار ادا کرنا ہو اورملک کو درپیش مسائل سے باہر نکالنے کا واحد راستہ منصفانہ انتخابات ہیں اور بروقت انتخابات سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔