ابوظہبی ٹیسٹ، کک اور اسٹرائس 100 ویں اننگز کا آغاز کریں گے

england

england

پاکستان کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان اینڈرو اسٹرائس اور ایلسٹر کوک سو ویں مرتبہ اننگز کا آغاز کرینگے۔  ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے بتایا کہ سوویں مرتبہ اینڈرو اسٹرائس کیساتھ میچ کا آغاز کرنا انکے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ کک نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اوپننگ جوڑی دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو ایک اچھا آغاز فراہم کریگی۔
کک کے مطابق پاکستانی ٹیم کو یو اے ای میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہے، انھیں ہرانا آسان ثابت نہیں ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ دبئی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی پرفارمنس خراب رہی، دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرینگے۔